اجمیر شریف کے سجادہ نشین سید محمد سرور چشتی لاہور پہنچ گئے

اجمیر شریف کے سجادہ نشین سید محمد سرور چشتی لاہور پہنچ گئے

لاہور( نمائندہ خصوصی)خواجہ معین الدین چشتیؒ ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی محمد حمید فاضل چشتی نے کہا ہے کہ اجمیر شریف کے سجادہ نشین سید محمد سرور چشتی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے لاہور میں قیام کے دوران 5 فروری بروز جمعہ کو جامع مسجد غوثیہ اپرمال نہر پر خطبہ جمعہ اور 6 فروری کو نمازِ عشاء کے بعد جامع مسجد بلال مین بازار مغلپورہ میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ اور حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء ؒ کے اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ 7 فروری کو خواجہ معین الدین چشتی اجمیر ی ٹرسٹ کے مرکزی آفس اپر مال میں علماء ومشائخ اور ٹرسٹ کے کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4