مجلس فکر عمل کے تحت ’’ سستا اور بلاتاخیر انصاف کے موضوع پر مذاکرہ

مجلس فکر عمل کے تحت ’’ سستا اور بلاتاخیر انصاف کے موضوع پر مذاکرہ

لاہور( پ ر) ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کی ذیلی تنظیم مجلس فکر و عمل کے زیر انتظام بورڈ ہذا کی بلڈنگ پیپلز ویلفیئر سنٹر 818 رضا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں ایک مجلس مذاکرہ زیر صدارت ڈاکٹر محمد یعقوب راعی بعنوان ’’ سستا اور بلاتاخیر انصاف‘‘ منعقد ہوئی۔ مذاکرہ کے خصوصی مقرر معروف ماہر قانون میاں عاشق حسین جبکہ الحاج محمد اکرام نسیم اور ڈاکٹر محمد سرور گیسٹ آف آنر تھے۔ میاں عاشق حسین نے کہا کہ پاکستان میں دیوانی مقدمات کی اوسط عمر 25 سال ہے اور یہ تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ لہذا تنازعات کو ثالثی قوانین ایکٹ 1940ء کے تحت جلدی حل کیا جا سکتا ہے۔ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر وزیر حسین شاہ اور سیکرٹری انفارمیشن بورڈ ہذا سید کرامت علی شاہ بخاری نے کہا کہ ثالثی انصاف میں تاخیر کا بہتر علاج ہیں اور ان کے ذریعے سستا اور فوری انصاف ممکن ہے۔ مذاکرہ میں چودھری محمد انور اور چودھری محمد سلیم سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4