پی آئی اے یونین پر پابندی ملازمین دشمنی کے برابر ہے، ایپکا

پی آئی اے یونین پر پابندی ملازمین دشمنی کے برابر ہے، ایپکا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری، مرکزی عہدیدار لالہ محمد اسلم، انور قاسمی، ابو حریرہ اور دیگر نے کہا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے یونین پر پابندی لگا کر ملازمین دشمنی کا ثبوت دیا ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملک بھر کے سرکاری ملازمین پی آئی اے کے ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پی آئی اے ملازمین کی ایک کال پر ان کے پیچھے کھڑے ہونگے۔ حکومت نے پابندی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو پی آئی اے کے ملازمین کی احتجاجی تحریک میں بھرپور شرکت کی جائے گی جبکہ ایپکا ظفر علی خان گروپ کے سینئر نائب صدر محمد یونس بھٹی ، ایپکا لاہور ڈویژن کے صدر صفدر حسین ،جنرل سیکرٹری چوہدری مختار گجر، محمد اسلم انصاری ، یونس بھٹی، فضل داد گجر، مزمل حسین، سردار منظورقادر، مقدس چوہدری، ملک احمد یار ، محمد یوسف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پی آئے اے میں یونین پر پابندی اور نہتے ملازمین پرریاستی تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

اور ملازمین کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے کاروآئی اور یونین بحالی کا مطالبہ کیاہے

مزید : میٹروپولیٹن 4