منشیات کے عادی افراد کو مکمل علاج کیلئے ہسپتالوں میں داخل کرایا جائے،اکمل اویسی

منشیات کے عادی افراد کو مکمل علاج کیلئے ہسپتالوں میں داخل کرایا جائے،اکمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر) این جی اوز نیٹ ورک انگینسٹ ڈرگ ابیوز پاکستان کے چیئرمین اکمل اویسی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد ریاض، وائس چیئرمین قاضی احمد علی جابر، وائس چیئرمین بابر حبیب، وائس چیئرمین عامر چشتی ممبر میاں محمد رفیق، راحیلہ بشیر،خالد محمود انجم میو، مس فضیلت نے وفد کی صورت میں یونائیٹڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی شاہدرہ ممبر این جی اوز نیٹ کے محمد فاضل بھٹی، رافعہ بھٹی، ارم شہزادی کی دعوت پر داتا دربار کے علاقے پیرمکی، ٹکسالی، موہنی روڈ اور علی پارک داتا دربار کے علاقے کا ویزٹ کیا جہاں بڑی تعداد میں منشیات کے عادی افراد جو منشیات کے انجکشن لگا لگا کر زخمی ہو چکے ہیں ان کے زخموں پر مرہم پٹی کرتے ہیں اور ان کو علاج کیلئے سیدمٹھاہسپتال، میو ہسپتال اور مینٹل ہسپتال لے جاتے ہیں۔ 2013 ء سے ہم 11 سو مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں لے جا چکے ہیں۔




منشیات کے عادی لوگوں میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں جو ڈیزی پام کے انجکشن لگاتی ہیں، صمدبانڈ اور ہیروئن کا نشہ اور نشیلا شربت بھی پیتی ہیں اور شام کو اکثر گلیوں میں جگہ جگہ پڑی نظر آتی ہیں۔ اکثر نشہ کرنے والوں کے جسموں پر انجکشن لگا لگا کر زخم آ جاتے ہیں جو ناسور کی شکل اختیار کر جاتے ہیں اور زخموں میں کیڑے بھی پڑ جاتے ہیں۔ ایسے منشیات کے عادی لوگوں میں ایچ آئی وی ایڈز اور ٹی بی کے وائرس بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ ارباب اختیار کو چاہئے کہ ایسے مریضوں کو بروقت اور مکمل علاج تک مختلف ہسپتالوں میں داخل کرائیں اور ان کا مکمل علاج ہو تاکہ یہ منشیات کے عادی لوگ اپنی بیماری کے وائرس دوسرے انسانوں میں منتقل نہ کر سکیں۔ فاضل بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ این جی او نیٹ ورک انگینسٹ ڈرگ ابیوز کے وفد کے ویزٹ سے ہمارا حوصلہ بلند ہوا ہے اور ہم زیادہ لگن سے منشیات کے عادی افراد کا ڈیٹا اکٹھا کریں گے اور ان کو علاج کیلئے ہسپتالوں میں لے جائیں گے۔