لاہورانٹرنیشنل بک فیئر،30واں بین الاقوامی پانچ روزہ کتاب میلہ آج سے شروع

لاہورانٹرنیشنل بک فیئر،30واں بین الاقوامی پانچ روزہ کتاب میلہ آج سے شروع

لاہور(پ ر) لاہورانٹرنیشنل بک فیئر LIBF ٹرسٹ اور ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی AFAQکے زیر اہتمام30ویں بین الاقوامی پانچ روزہ کتاب میلہ کا انعقاد آج سے ایکسپو سنٹر لاہور میں ہو رہا ہے۔ اس کتاب میلے میں جہاں دیگر نامور پبلشرز اپنی مطبوعات نمائش کے لیے پیش کر رہے وہاں AFAQبھی اپنی شہرہ آفاق مطبوعات سن سیریز، اقبال سیریز، نخلا سیریز اور آفاق انسائیکلوپیڈیا پیش کر رہا ہے۔آفاق کی گزشتہ برس متعارف کردہ نخلا سیریز کے نئے ایڈیشن میں بہترین تحقیق پر مبنی کردار سازی کی کتب متعارف کروائی گئی ہیں۔ ہمیشہ کی طرح امسال بھی آفاق کے سٹالز پر اساتذہ ا طلباء اور فیملیز کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ آفاق کا سٹال اپنے منفراور دلکش انداز اور اپنی معیار ی مطبوعات کی بدولت ہمیشہ ہی طلباء ، اساتذہ ، فیملیز اور مہمانان گرامی کی خصوصی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4