پی آئی اے کے کارکنوں کوتشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فضل الٰہی

پی آئی اے کے کارکنوں کوتشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فضل الٰہی

لاہور(پ ر)پیپلزورکرز یونٹی آف پاکستان کے مرکزی صدر فضل الٰہی مرزا اور مرکزی سیکرٹری جنرل محمد نواز مرزا نے پریس کانفرنس کے ذریعے کہا ہے کہ نہتے پی آئی اے ملازمین پر وحشیانہ تشدد و لاٹھی چارج اور گولیوں کی بوچھاڑ کرکے تین جوائنٹس ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کو شہید کرنا،رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی سے پی آئی اے کے کارکنوں کونشانہ بنایا ملکی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہماری ہماردیاں اور عمل شہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں رہنماؤں نے واضح کیا کہ پی آئی اے واپڈا، ریلوے اور سٹیل ملز کی نجکاری کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4