لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام انتظار حسین کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوگا

لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام انتظار حسین کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ...

لاہور(فلم رپورٹر)ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاء محمد خان نے کہا کہ لاہورآرٹس کونسل (الحمراء ) کے زیر اہتمام عالمی شہرت یافتہ افسانہ نگار، کالم نویس انتظار حسین کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں ان کے فن اور شخصیت پر اظہار خیال کرنے کے لئے نامور ادیبوں،افسانہ نگاروں کودعوت دی جائے گی ۔واضح رہے انتظار حسین کا لاہور آرٹس کونسل الحمراء سے خاص قرب تھا، وہ الحمراء آرٹس کونسل کے تمام عالمی ادبی وثقافتی کانفرنسیں کا ستارہ ہوا کرتے تھے عطاء محمدخان نے مزیدکہا کہ ان کے اندر افسانے کا جہاں آباد تھا، انتظار حسین ہمارے لیجنڈ ہیں ان کا لکھا ہوا ہر ایک لفظ اردو افسانے کو اعتبار بخشتا رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4