وسیم گل کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

وسیم گل کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین لاہور (سی بی اے) کے رہنما وسیم گل کی والدہ کی وفات پر پی ٹی وی لاہور کی مسجد میں فاتحہ خوانی ہوئی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعائیں کی گئیں ۔لاہور سینٹر کے جی ایم بشارت خان ، چوہدری افتخار ورک امجد حسین،فہیم احمد ،احسان چوہدری،فیاض احمد وڑائچ ، اکبر احمد نسیم ، نجیب احمد خان، خالد احمد ، زاہد اقبال مرزا، شکیل اعوان ، محمد کاملین خاں،میر عجب خٹک ،سرپرستِ اعلٰی اقبال شاہین ودیگر نے اظہا رتعزیت کیا۔

، صدرجہانگیر خان اورجنرل سیکرٹری لیاقت علی تارڑ اورکوئٹہ سے خادم حسین نے وسیم گل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اللہ کے حضور ان کے لئے بخشش کی دعا کی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4