چھاپہ نٹنگ پریس اُردو بازار میں نہیں کرنل پلازہ میں پڑا،قمر الزمان بابر

چھاپہ نٹنگ پریس اُردو بازار میں نہیں کرنل پلازہ میں پڑا،قمر الزمان بابر

لاہور(کامرس رپورٹر) صدر سپریم کونسل انجمن تاجران اُردو بازار قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز نیوز چینلز سے نشر اور قومی اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی کہ سی آئی نے اُردو بازار میں چھاپہ مار کر ایک کالعدم تنظیم کا لٹریچر چھاپنے والا پرنٹنگ پریس پکڑا ہے اور 2آدمی گرفتار کیے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ پرنٹنگ پریس اُردو بازار میں واقع نہیں ہے یہ کرنل پلازہ پیسہ اخبار میں ہے۔

جو اُردو بازار کی حدود میں نہیں آتا ۔ اس خبر کی اشاعت سے اُردو بازار کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے ۔ اُردو بازارا علم و ادب کا بازار ہے جہاں کا ہر تاجر محب وطن ہے اور ایسی کسی ملک دشمن سرگرمی میں شریک نہیں ہوسکتا ۔ قمر الزمان بابر نے کہا خبر جاری کرنے والے رپورٹرز کو علاقہ تھانہ نیو انار کلی یا پیسہ اخبار لکھنا چاہیے تھا ۔ اُمید ہے کہ آئندہ خبر جاری کرتے وقت حقائق کو سامنے رکھا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4