بیوی کو قتل کرکے خود مدعی بننے والے یو سی 3کے کونسلرکی آج عدالت طلبی

بیوی کو قتل کرکے خود مدعی بننے والے یو سی 3کے کونسلرکی آج عدالت طلبی

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمد ورک نے بیوی رضیہ کو قتل کرکے خود مدعی بننے والے یو سی 3کے کونسلرملک شہباز کو 4 فروری کو طلب کرلیاہے۔عدالت میں شاہدرہ پولیس نے یو سی3 کے کونسلرملک شہباز کا چالان پیش کررکھا ہے ۔ ملزم نے الیکشن میں حمایت نہ کرنے پر گھرآنے والی اپنی کزن کے ساتھ جھگڑا شروع کردیااور طیش میں آکر اس نے فائرنگ شروع کردی تھی جس کے باعث اس کی بیوی رضیہ درمیان میں آئی تووہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی ،ملزم نے خود مدعی بن کر مخالف سرفراز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیاتھا۔ پولیس نے ملک شہباز کے سْسر کو شامل تفتیش کیا تو اس نے ساری حقیقت بیان کردی ، پولیس نے مذکورہ بیان کے بعد ملک شہباز کوحراست میں لیاجس نے دوران تفتیش جرم قبول کر لیا،عدالت نے ملزم کو 4 فروری کو جیل سے طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4