صوفیائے کرام نے انسان کی ظاہری اور باطنی تربیت کی،صاحبزادہ سلطان احمد

صوفیائے کرام نے انسان کی ظاہری اور باطنی تربیت کی،صاحبزادہ سلطان احمد

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ صوفیائے کرام نے انسان کے ظاہر کے ساتھ ساتھ باطن یعنی دل کی پاکیزگی کی طرف خصوصی توجہ دی۔باطنی تربیت کو ترک کرنے کی وجہ سے آج مسلمان پوری دنیا میں نفرت و عداوت کی آگ میں جل رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین ضلع لاہور کے زیر اہتمام ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاھو لاہور میں سالانہ میلاد مصطفی ﷺ و حق باہو کانفرنس و خصوصی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہجب تک دل کی تربیت سے انسان کا اندرامن میں نہ آئے، معاشرہ سے فساد و تفرقہ ختم نہیں ہو سکتا۔قرآن میں تدبر کرنے اور اس پر عمل کرنے سے ہی معاشرے سے شدت اور تعصب کا خاتمہ ممکن ہے۔تقریب کے اختتام پر حضرت سلطان محمد علی صاحب نے ملک پاکستان کی مضبوطی، امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیر کی ہندؤں کے تسلط سے آزادی کے لیے خصوصی دعا کی۔

تقریب میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4