حکمرانوں نے اپنے پاؤں پر خود ہی کلہاڑا چلانے کا ارادہ کر رکھا ہے،عبدالعلیم

حکمرانوں نے اپنے پاؤں پر خود ہی کلہاڑا چلانے کا ارادہ کر رکھا ہے،عبدالعلیم

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے پاؤں پر خود ہی کلہاڑا چلانے کا ارادہ کر رکھا ہے ،پی ٹی آئی کے خلاف پراپیگنڈہ بے نقاب ہو چکا اور ثابت ہو گیا ہے کہ موجودہ حکومت کسی طور بھی اپنی مدت پوری نہیں کرے گی عوام تنگ آ چکے ہیں اور عمران خان کی 6فروری کی کال ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے ،انہوں نے کہا کہ سارا ملک افراتفری کی زد میں ہے موجودہ حکمرانوں نے سبز باغ دکھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا عام انتخابات میں چند مہینوں میں مسائل حل کرنے کے بڑے بڑے دعوے کھوکھلے ثابت ہو ئے ہیں ۔

،عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تیاری مکمل رکھیں اور ماضی کی طرح بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیں ،انہوں نے کہا کہ بوگس سروے موجودہ حکمرانوں کی جعلی مقبولیت قائم نہیں کر سکتے عوام کو عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے اور انشا ء اللہ وہ ہی ملک و قوم کو مشکلات سے نکالیں گے ۔

ضرور پڑھیں: بے ادب بے مراد

دریں اثناء تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کا عبدالعلیم خان سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال ،پارٹی ممبر شپ اور انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے مختلف امورزیر بحث آئے ،ایم پی اے محمد شعیب صدیقی اور میاں اسلم اقبال،جمشید اقبال چیمہ ،منشاء سندھو، مہر واجد عظیم ،حافظ فرحت عباس ، اعجاز ڈیال ،میاں جاوید علی،میاں افتخار ،آجاسم شریف ،حاجی امداد حسین اور عبدالکریم کلواڑنے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنے نقط نظر سے آگاہ کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4