2بچے باپ کی تحویل سے بازیاب، درخواست گزار ماں کے حوالے کردیا گیا
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر حبس بے جا کی دائردرخواست پر 2بچے باپ کی تحویل سے برآمد کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کردیئے ۔عدالت میں شکیلہ بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کے شوہرنے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گھرسے نکال دیا ہے اور زبردستی بچوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہواہے جبکہ سائلہ کوبچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے 2بچوں نمرا اور بلال کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں پرعدالت نے مذکورہ دونوں بچوں کوماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔