گیس دفتر ملتان روڈ کی نئی جگہ منتقلی کسٹمر سروس سنٹر بھی قائم کر دیاگیا

گیس دفتر ملتان روڈ کی نئی جگہ منتقلی کسٹمر سروس سنٹر بھی قائم کر دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیاقت کھرل)سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے جی ایم محمود ضیاء احمد کے حکم پر سوئی گیس کے دفتر سب آفس ملتان روڈ کی نئی جگہ منتقلی پر اور دفتر میں صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کسٹمر سروس سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جس پر ملتان روڈ سب آفس دیگر دفاتر سے بازی لے گیا۔ سب آفس ملتان روڈ کے انچارج سہیل اکرم نے بتایا کہ سب آفس میں قائم کسٹمر سروس سنٹر میں عملہ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک صارفین کی دادرسی کے لیے موجود رہے گا ،جبکہ کھلے کشادہ دفتر میں ایک ہی چھت تلے صارفین کو سہولیات کی فراہمی سے شکایات میں کمی ہونے کے علاوہ عملے کی سخت مانیٹرنگ سے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ سب آفس میں چند روز قبل ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اچانک سر پروائز وزٹ کیا اور عوامی شکایات سننے کے علاوہ سب آفس میں جگہ کی کمی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ دفتر کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے، سوئی گیس ایریا آفس کے انچارج سہیل اکرم نے بتایا کہ جی ایم لاہور ریجن محمود ضیاء احمد کے حکم پر چیف انجینئر محمد عمران الطاف ساہی کی نگرانی میں چند روز قبل جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں ایک کھلی کشادہ عمارت میں سوئی گیس سب آفس ملتان روڈ کو قائم کرتے ہوئے سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک تمام متعلقہ شعبوں کے ملازمین ڈیوٹی پر موجود ہونے کے علاوہ افسران بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں ، شعبہ سیلز،ڈسٹری بیوشن، بلنگ ، اکاؤنٹس ،یوایف جی سمیت دیگر ملازمین بھی ایک جگہ صارفین کی شکایات سننے کے لیے موجود ہیں ، اور پہلی مرتبہ لاہور ایریا میں کوئی بڑا سب آفس قائم کیا گیا ہے جو کہ دیگر دفاتر سے بھی بہتر کارگردگی پر بازی لے گیا ہے ۔