ڈربن،سڑک پر درخت گرنے سے4گاڑیاں تباہ ہو گئیں

ڈربن،سڑک پر درخت گرنے سے4گاڑیاں تباہ ہو گئیں

ڈربن(بیورورپورٹ)ڈربن کے علاقے 8ایونیو میں ایک بہت بڑا درخت سڑک پر گرنے سے کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ ریسکیو ترجمان گریٹھ جیمسن کے مطابق کہ واقعہ کے بعد سڑک کو بند کر دیا گیا۔فلورڈا روڈ پر ریسٹورنٹس بہت زیادہ ہیں،اس لئے یہاں آنے والوں کا بھی رش رہتا ہے،اس واقعہ میں چار گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو اہلکار کے مطابق صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

مزید : عالمی منظر