برطانیہ کے علاقہ پورٹ لینڈ روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد
لندن (بیورورپورٹ) برمنگھم میں پورٹ لینڈ روڈ سے ایک نعش کی لاش برآمد کر لی گئی پولیس نے نعش قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے پولیس کے مطابق پورٹ لینڈ روڈ پر کھڑی کار میں تنویر اقبال نامی شخص مردہ حالت میں پایا گیا مقتول کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ مقتول کئی روز سے کسی بڑے پیمانے کے جرم کی وجہ سے خوفزدہ تھا پولیس نے عینی شاہدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ تنویر اقبال قتل کیس کے حوالے سے معلومات فراہم کریں۔