پاکستان کشمیری محکوم عوام کو کبھی بھی اپنے حال پر نہیں چھوڑے گا ‘پاکستانی ہائی کمشنر

پاکستان کشمیری محکوم عوام کو کبھی بھی اپنے حال پر نہیں چھوڑے گا ‘پاکستانی ...

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری محکوم عوام کو کبھی بھی اپنے حال پر نہیں چھوڑے گا اور نہ کشمیری حریت پسند قیادت کو اندھیرے میں رکھ کر تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے ساتھ کوئی معاملہ کیا جائے گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن سے نئی دہلی میں بات چیت میں باسط نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کے حتمی حل تک ہر قیمت پر کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ بند ہے۔

انجمن شرعی شیعیان سربراہ آغا سید حسن نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے تفصیلی ملاقات کے دوران معطل شدہ مذاکراتی عمل کی بحالی کیلئے پاکستان کی سنجیدہ خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس حوالے سے بھارتی حکومت کے تذبذب کو وقت گزاری کا ایک اور بہانہ قرار دیا۔

آغا حسن نے پاکستانی ہائی کمشنر کو بتایا کہ کشمیری عوام ہندو پاک تعلقات میں مثبت تبدیلی کے خواہشمند اور دو ہمسائیوں کے درمیان کشیدگی اور دیرینہ تلخیوں کے مستقل حل کے آرزومند ہیں۔عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کے حتمی حل تک ہر قیمت پر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ بند ہے۔

مزید : عالمی منظر