مینارا کے چیمبر آف کامرس کے وفد کی پاکستان کے ہائی کمشنر کی ملاقات

مینارا کے چیمبر آف کامرس کے وفد کی پاکستان کے ہائی کمشنر کی ملاقات

پریٹوریا( بیورورپورٹ)میناراچیمبر آف کامرس کے چھ رکنی وفد نے صدرابراہیم پاٹل کی قیادت میں پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں رواں سال کے دوران باہمی تجارتی فروغ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر نائب صدر چیمبر ابراہم واوڈا، بورڈ سیکرٹری رزاق جوما اند چیف ایگزیکٹیو آفیسر جوہانسبرگ محمد شیراز کے علاوہ کمرشل سیکرٹری قمر زمان بھی موجود تھے۔صدر ابراہیم پاٹل نے کہا کہ میناراچیمبر کی ممبر شپ میں زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے۔چیمبر پاکستان ہائی کمیشن کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔ملاقات کے دوران یہ بھی اتفاق پایا کہ مینارا چیمبر اور پاکستان چیمبرز آف کامرس کے ساتھ منظم تعلقات قائم کرے گا۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا گیا کہ پاکستان ہائی کمیشن اگست میں جنوبی افریقہ کی کاروباری برادری سے سرمایہ کاری حاصل کرنے کا میناراچیمبر کے تعاون سے ایک سیمینار کا اہتمام کرے گا۔گزشتہ سال اپریل میں بھی اس طرح کا ایونٹ پاکستان ہائی کمیشن نے منعقد کیا تھا۔ جنوبی افریقہ براعظم اور پاکستان ہائی کمیشن میں جنوبی افریقی مارکیٹوں میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کی جارحانہ مارکیٹنگ کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔

مزید : عالمی منظر