مقبوضہ کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل مذید دس دنوں کے لیے موخر ہوگئی ہے

مقبوضہ کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل مذید دس دنوں کے لیے موخر ہوگئی ہے

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل مذید دس دنوں کے لیے موخر ہوگئی ہے ، بی جے پی اور پی ڈی پی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں دونوں پارٹیوں نے حکومت سازی کے سلسلے میں گورنر مہلت مانگ لی ہے بی جے پی نے دس دنوں کی مولت مانگی ہے ادھر گورنر ہاوس میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ہے ۔حکومت سازی کے تشکیل کے سلسلے میں گورنر نے پی ڈی پی اور بی جے پی کو اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کیلئے منگل کو طلب کیا تھا۔ ساڑھے4بجے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے گورنر ہاوس میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں سنیئر لیڈر مظفر حسین بیگ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ذرائع کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی نے گورنر سے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ادھر شام کو بی جے پی کے ریاستی صدر ست پال شرما بھی گورنر سے ملے ۔دونوں لیڈران نے گورنر کے سامنے اپنی اپنی پارٹیوں کا موقف پیش کیا تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں پارٹیوں نے نئی حکومت کی تشکیل کے معاملے پرگورنر کو کیا بتایا؟۔

مزید : عالمی منظر