شہید محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی برسی پر 9 اور11 فروری کو مکمل ہڑتال ہوگی

شہید محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی برسی پر 9 اور11 فروری کو مکمل ہڑتال ...

سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک نے شہید محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی برسی پر 9 اور11 فروری کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔سید علی گیلانی نے دونوں شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 9اور11فروری کو مکمل ہڑتال اور دعائیہ مجالس منعقد کرنے کی کال دی ۔

ہے۔ فرنٹ چےئرمین محمد یاسین ملک نے کہاکہ محمد مقبول بٹ کی پامردی اور شجاعت و قربانی قومِ کشمیر کیلئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔ غیر قانونی اور جبری قبضے اور ظلم و جبر کے خلاف مقبول بٹ نے اکیلے اپنی جدوجہد شروع کی لیکن جلد ہی ساری قوم جاگ اٹھی اور ایک تاریخ ساز عوامی انقلاب پبا کیا ۔مقبول کے نقوش قدم پر چلتے ہوئے ایک اور کشمیری محمد افضل گورو نے بھی مقدس مقصد کیلئے تختہ دار کو چوما اور ہمیشہ کی زندگی پاگئے۔ کشمیری اپنے ان شہداکی قربانیوں اور جدوجہد کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرسکتے اور اس برس بھی 9فروری اور 11 فروری2016 کو مکمل کشمیر بندھ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فرنٹ کے اہتمام سے لال چوک سرینگر میں 10 فروری 2016 کے روز ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی باقیات کی کشمیر واپسی کی مانگ کی جائے گی۔ 11فروری کے روز ترہگام کپوارہ میں ایک یادگاری جلسہ منعقد ہوگا جبکہ32ویںیوم برسی کی مناسبت سے دنیا بھر میں جلسے جلوس سمینارسمپوزیم اور دوسرے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔محمد افضل گورو کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ مقبول بٹ کے مشن اور نقش قدم پر چلتے ہوئے اس معصوم کشمیری نے ہنستے مسکراتے تختہ دار کو چوم لیا اور یوں شہید ہوکر ابدی زندگی پاگئے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو تہاڑ جیل کے اندر تختہ دار پر لٹکادیا گیا اور انکی اجساد خاکی تک کو ورثاکے حوالے کرنے سے انکار کیا گیا وہ بھارت کے ظالمانہ اور جابرانہ رویے کی واضح اور روشن دلیل ہے۔ ملک نے کہا کہ کشمیری کسی بھی صورت میں اپنے ان شہداکی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے اور ان شہداکی اجساد خاکی اور باقیات کی واپسی اور ان کیلئے روایتی مذہبی و اخلاقی اقدار کے ساتھ تدفین کی مانگ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 10فروری 2016کے روز لبریشن فرنٹ کے اہتمام سے لال چوک سرینگر ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی جس میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی اجساد خاکی و باقیات کوکشمیریوں کے حوا لے کرنے کے حوالے سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں پاکستان کے شہروں اسلام آباد، لاہور، کراچی وغیرہ میں بھی پروگرام منعقد ہونگے۔اسی نوعیت کے پروگرام امریکہ،برطانیہ،پوروپ،کینڈا،جرمنی،متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور مشرق وسطی کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد ہونگے۔جے کے ایل ایف آزاد کشمیر کے اہتمام سے آزاد کشمیر کے جملہ شہروں جن میں باغ، راولا کوٹ،میر پور، کوٹلی،مظفر آباد ،گلگت وغیرہ قابل ذکر ہیں میں بھی احتجاجی پروگرام منعقد ہونگے ۔

مزید : عالمی منظر