شکاگو میں جنوری کے دوران قتل کے 51 واقعات ہوئے،امریکی میڈیا

شکاگو میں جنوری کے دوران قتل کے 51 واقعات ہوئے،امریکی میڈیا

شکاگو(اے پی پی) امریکی شہر شکاگو میں پولیس نیرواں برس جنوری میں قتل کے 51 کیس درج کئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو کی پولیس نے سال 2016 کے پہلے مہینے میں قتل کے 51 کیس درج کئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی سال کے پہلے مہینے میں قتل کے اتنے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔رواں برس جنوری میں شکاگو میں فائرنگ کے242 واقعات ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہیں جبکہفائرنگ کے متاثرین کی تعداد 292 ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوری 2015 میں شکاگو میں قتل کے29 واقعات رپورٹ ہوئے تھے جب کہ جنوری 2014 میں یہ تعداد 20 تھی۔2012 میں شکاگو میں قتل کے 500 واقعات ہوئے جو کسی بھی امریکی شہر میں ہونے والے قتل کے واقعات سے زیادہ تعداد تھی۔

مزید : عالمی منظر