ایس ایل ایس کے تحت بڑا سیارہ خلاء میں 13مختلف قسم کے سیارچے چھوڑے گا،ناسا

ایس ایل ایس کے تحت بڑا سیارہ خلاء میں 13مختلف قسم کے سیارچے چھوڑے گا،ناسا

واشنگٹن (اے پی پی) خلائی تحقیق کے امریکی ادارہ ناسا نے کہا ہے کہ سپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) کے تحت ایک بڑا سیارہ خلاء میں چھوڑا جائے گا جو خلاء میں جا کر 13مختلف قسم کے سیارچے مدار میں چھوڑے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق ناسا حکام کا کہنا ہے کہ سپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) خلاء میں بھیجنے کا بنیادی مقصد چاند سے باہر خلاء میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ سپیس لانچ سسٹم 2018ء میں خلاء میں چھوڑا جائے گا اور خلاء میں جا کر یہ سیارہ مزید 13چھوٹے سیٹلائیٹ خلاء میں چھوڑے گا جو مزید نئی دریافتوں کو ممکن بنانے میں مدد فراہم کرینگے۔

مزید : عالمی منظر