میاں برادران نے ملک میں آمرانہ نظام رائج کر رکھا ہے،یاسین گھمن

میاں برادران نے ملک میں آمرانہ نظام رائج کر رکھا ہے،یاسین گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے پی آئی اے کے ملازمین کی ہلاکت پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آمریت سے بھی زیادہ ظالم ہو چکی ہے میاں برادران نے ملک میں آمرانہ نظام رائج کر رکھا ہے لیکن ظلم کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی حکمرانوں کو ہر ظلم کا حساب دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار یاسین گھمن نے روز نامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے مفادات کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ میاں برادران نے اداروں کی بندربانٹ لگا رکھی ہے اور اپنوں کو نوازنے کے لئے عام آدمی کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -