سال رواں میں ملکی معیشت میں بہتری آنے کا امکان ہے، الیکسے اولیوکاؤ

سال رواں میں ملکی معیشت میں بہتری آنے کا امکان ہے، الیکسے اولیوکاؤ

ماسکو (اے پی پی)روس کے وزیر برائے معاشی ترقی الیکسے اولیوکاؤ نے کہا ہے کہ سال رواں میں ملکی معیشت میں بہتری آنے کا امکان ہے۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر برائے معاشی ترقی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہملک کے استحکام اور ترقی کے لئے معاشی تدابیر میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی حالات کو مستحکم بنانا اور کمپنیوں کو امداد فراہم کرنا چاہییتا کہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔ وزارت برائے معاشی ترقی کے اندازے کے مطابق 2016 میں روس میں ملک کی مجموعی پیداوار 0.7 فی صد تک بڑھ جائے گی۔

مزید : عالمی منظر