شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے تجرببے سے عدم استحکام پیدا ہو گا: جنوبی کوریا

شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے تجرببے سے عدم استحکام پیدا ہو گا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے صدارتی سیکیورٹی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا اور خلاء میں نیا سیٹلائیٹ چھوڑا تو اس سے جنوبی کوریا کی سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہونے کے ساتھ ساتھ خطہ بھی عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جاپان شمالی کوریا کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے کے پیش نظر میزائل دفاعی نظام نصب کرچکاہے۔

مزید :

عالمی منظر -