ڈانسر سپنا کے گھر سے دبئی گروپ لے جانے والے پروموٹر کی لاش برآمد

ڈانسر سپنا کے گھر سے دبئی گروپ لے جانے والے پروموٹر کی لاش برآمد

لاہور (وقائع نگار ) نواب ٹاؤن کے علاقے میں رہائش پذیر ڈانسر سپنا کے گھر سے دبئی گروپ لیجانے والے پروموٹر کی لاش برآمد، مر نے والے کے منہ سے شراب کی بو آرہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ رضوان بلاک ڈی اعوان ٹاؤن میں رہائش پذیر چودھری امتیاز گروپ کی شکل میں لڑکیاں دبئی لے کر جاتا ہے جہاں اس کی شراب کی بار اور ہوٹل ہے۔ اس کی لاش ڈانسر سپنا کے گھر سے نواب ٹاؤن کے علاقے سے بر آمد ہوئی۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے جمع کروا کے ڈانسر سپنا اور اسکے گھر میں موجود ایک لڑکے عبد اللہ کو حراست میں لے لیا ۔سپنا نے پولیس حراست میں بتایا کہ چودھری امتیاز دبئی گروپ لے جانے کیلئے لڑکیاں اکٹھی کر رہاتھا اور اسی سلسلہ میں میر ے گھر آیا تھا کیونکہ میں بھی اس کے ساتھ دبئی جانا چاہتی تھی۔وہ ساری رات شراب پیتا رہا پھر اچانک بے ہوش ہو گیا،ہم اسے جناح ہسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ چودھری امتیاز سپنا کے گھر میں ہی مر چکا تھا، اب یہ کلیئر کر نا باقی ہے کہ وہ شراب سے مرا ہے یا اسے کوئی زہریلی چیز دی گئی ہے اس لئے اس کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی ہے اور اسکے گھربھی اطلاع دے دی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی