گرین ٹاؤن ،30 سالہ حاملہ خاتون پرُ اسر ارطور پر ہلاک ہو گئی

گرین ٹاؤن ،30 سالہ حاملہ خاتون پرُ اسر ارطور پر ہلاک ہو گئی

لاہور (وقائع نگار)گرین ٹاؤن میں30 سالہ حاملہ خاتون پرُ اسر ارطور پر ہلاک ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ قصور کی رہائشی اقرا کا 9 ماہ قبل گرین ٹاؤن کے دانش سے نکاح ہو ا ،رخصتی کے بعد دانش اسے لاہور گرین ٹاؤن لے آیا۔ اقرا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ 5 ماہ کی حاملہ تھی اور پر اسر ار طور پر زہریلی چیز کھانے سے بے ہوش ہو گئی،اسے فوری جناح ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ماں بچہ دونوں جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلے مر دہ خانے میں جمع کروا دیں۔ اقرا کے لو احقین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسے زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی