پنجاب، 579 ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 445 شدید زخمی

پنجاب، 579 ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 445 شدید زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز579ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں445افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا جبکہ203افراد معمولی زخمی ہوئے ۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران8افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 259 ڈرائیور،20کم عمرڈرائیور،309مسافراور88پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

مزید : علاقائی