فضائی آپریشن معطل ہونے سے پی آئی اے کو 10 ارب کا نقصان
لاہور(آن لائن) پی آئی اے فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث دس ارب روپے کا نقصان ہوا ۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق کہ فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث چھ ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوااگرآج بھی فضائی آپریشن معطل رہا تو نقصان گیارہ ارب روپے سے زائد کا ہوجائے گا ۔ذرائع نے کہا کہ جدہ میں گیارہ سو پچاس عمرہ زائرین پھنس گئے چوبیس گھنٹے میں واپس نہ لائے گئے تو شہریت غیر قانونی ہوجائے گی۔ لاہور سے ٹورنٹو، مانچسٹر ، برمنگھم ، نیویارک جانے والے بارہ سو مسافر ہوٹلوں میں رہائش پذیر ہیں۔بیرون ملک سے آنے والی فلائٹس جن میں چار کراچی اور ایک اسلام آباد میں لینڈ کیا ان سے مسافروں کا سامان نہیں اتارنے دیا جارہا،عمرہ زائرین کو مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرایا جارہا ہے جس سے پی آئی اے کو مزید نقصان ہورہا ہے، باہر سے آنے والی فلائٹس کو بھی بند کردیا گیا ہے،اگریہ فلائٹس آپریشن کا سلسلہ بند رہا تو اس سے پی آئی اے کو روزانہ 40کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔پی آئی اے کے 14ہزارملازمین میں سے 3ہزارڈیلی ویجز ہیں ان کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ ملازمین حاضری لگانے کے بعد احتجاج میں شریک ہوتے رہے۔