مانگامنڈی،اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 10 لاکھ کا سامان لوٹ لیا گیا

مانگامنڈی،اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 10 لاکھ کا سامان لوٹ لیا گیا

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگامنڈی کے نواحی گاؤں قلعہ سمیکا میں اسلحہ سے مسلح 6 ڈاکو گھر میں داخل ہوکر 10ؒ ٓلاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے انتہائی بے دردی سے اہل خانہ کے منہ پر کپڑا ڈال کر انہیں ایک ہی کمرے میں بند کر دیا اور ایک گھنٹہ اطمینان سے لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کا شکار متاثرہ شخص لیاقت علی نے بتایا کہ رات گئے اسلحہ سے مسلح 6نامعلوم نقاب پوس ڈاکو ہمارے گھر داخل ہوگئے اور ہمارے تمام اہل خانہ کے منہ پر کپڑے ڈال دئیے اور گھر کی تلاسی لینا شروع کر دی اور ایک ڈاکو ہمارے اوپر اسلحہ تان کر کھڑا رہا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتا رہا گھر کے اندر سے ساڑھے 5لاکھ روپے نقدی 5تولے طلائی زیورات کے علاوہ گھر سے ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی سامان لیکر مجھے کمرے میں بند کر کے فرار ہو گئے ڈاکو ہمارے گھر میں تقریباً1گھنٹہ تک رہے اور ہماری فریج سے سامان نکال کر کھاتے رہے 15پر کال کی تو مانگامنڈی کی پولیس تاخیر کے ساتھ ہمارے گھر پہنچ گئی تھانہ مانگامنڈی پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید : علاقائی