پیرو فورس میں کانسٹیبلوں اور ڈرائیوروں کی بھرتی کا دوسرا مرحلہ شروع

پیرو فورس میں کانسٹیبلوں اور ڈرائیوروں کی بھرتی کا دوسرا مرحلہ شروع

لاہور(وقائع نگار) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پیرو فورس میں کانسٹیبلوں اور ڈرائیوروں کی بھرتی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، امیدواروں کی چھاتی اور قد کے ٹیسٹ لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے پٹرولنگ کیلئے بنائی گئی نئی پیرو فورس میں بھرتی کا عمل جاری ہے۔ دوسرے مرحلے کیلئے 4 ہزار 500 امیدواروں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں چھاتی اور قد کا ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ کیلئے 6 بوتھ بنائے گئے جہاں ہر بوتھ پر ایک ڈی ایس پی کی نگرانی میں ٹیسٹ لئے گئے۔ ایس پی قرار حسین کا کہنا ہے کہ چھاتی اور قد کے ٹیسٹ کل تک مکمل کرلیے جائیں گئے جس کے بعد تیسرے مرحلے میں دوڑ کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فزیکل ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کا تحریری امتحان ہوگاجس کے بعد حتمی سلیکشن کی جائے گی۔

قرار حسین کا کہنا ہے کہ بھرتی کا عمل سینئر افسران کی نگرانی میں کرانے کا مقصد بھرتیوں کو شفاف رکھنا ہے۔

مزید : علاقائی