16سا لہ بھکا ر ن کی لاش کی شناخت نہ ہو سکی ، تفتیش کا دا ئر وسیع
لا ہور (خبر نگا ر ) اسلا م پو ر ہ کے علاقہ میں16سا لہ بھکا ر ن کی لاش کی شناخت تاحا ل نہ ہو سکی ، پو لیس نے تفتیش کا دا ئر وسیع کردیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق دو روز قبل اکرم پارک بندروڈ راوی کنارے ریت پر 16 سالہ بھکا ر ن لڑکی کی بر ہنہ لاش دیکھ کر مقامی لو گوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مر دہ خانے میں جمع کروا دی ۔ پو لیس کے مطابق لڑکی کوبدا خلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش پھینکی گئی۔ واضح ر ہے کہ چند ماہ قبل شفیق آ با د کے علاقہ سے ایک خاتو ن کی بر ہنہ بو ر ی بند نعش بر آ مد ہو ئی جو بعدازا ں ڈ یفنس کے ر ہا ئشی ایک شخص کی ملازمہ نکلی تھی جسے اس نے بد اخلا قی کے بعد قتل کیا تھا ۔ اسی طر ح گر ین ٹاؤن اور کو ٹ لکھپت کے علاقہ سے خاتون کی جسم کے حصے بر آ مد ہو ئے تھے جو بعدزا ں ایک کا ر گو سروس کے ما لک کی ملازمہ تھی جسے بد اخلا قی کے بعد قتل کیا گیا تھا پو لیس اس پہلو ں پر بھی تفتیش کر ر ہی ہے کہ دوشیزہ کسی کی ملازمہ تو نہیں تھی لیکن شکل صو ر ت اور حلیے سے بھکار ن لگتی ہے ۔ اس حوالے سے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن نو یدکا کہنا تھا کہ مر نے والی کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمو نے بھیج د ئے گئے ہیں ، اصل صو رتحا ل خاتو ن کی شنا خت کے بعد واضح ہو گی ۔