مغلپورہ ، 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،مردہ خانہ میں جمع کروا دی گئی

مغلپورہ ، 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،مردہ خانہ میں جمع کروا دی گئی

لاہور(وقائع نگار) مغلپورہ کے علاقہ سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ۔ مقامی رہائشیوں کو سڑک کے کنارے ایک 40سالہ شخص کی لاش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیاہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی ۔

مزید : علاقائی