پی آئی اے ملازمین پر گولی چلانے کا حکم نہیں دیا، سندھ حکومت

پی آئی اے ملازمین پر گولی چلانے کا حکم نہیں دیا، سندھ حکومت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے بھی صاف صاف کہہ دیا ہے کہ اس نے پولیس کو پی آئی اے کے مظاہرے میں لاٹھی چارج اور واٹر کینن کے استعمال سے روک دیا تھا۔ پولیس اور رینجرز پہلے ہی گولی چلانے سے انکاری ہے تو پھر وہ کون سی طاقت تھی جس نے گولی چلائی۔گولی چلائی نہ حکم دیا پولیس اور رینجرز کے بعد اب سندھ حکومت نے بھی صاف انکار کر دیا۔ گولیاں کس نے چلائیں کہاں سے آئیں کچھ پتا نہیں چل سکا۔ ڈی آئی جی ایسٹ کراچی کامران فضل بھی نہیں جانتے کہ گولی کہاں سے آئی۔

مزید : صفحہ اول