سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

لا ہور (خبر نگا ر،وقائع نگار ) سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اہم مقاما ت کے نقشے اورجد ید اسلحہ پکڑلیاہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سی ٹی ڈ ی نے لا ہور کے مختلف علاقوں میں کا رروا ئی کرتے ہو ئے دو د ہشت گردو ں کو حرا ست میں لے لیا ہے ۔ جن کے قبضے سے جد ید اسلحہ حساس مقام نقشے بھی بر آ مد ہو ئے ہیں ۔ ذرا ئع کے مطا بق د ہشت گرد پنجاب کے مختلف شہروں میں دھماکے کرنا چاہتے تھے اوران کا تعلق لکی مروت سے ہے۔دونوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں سے اہم مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔دوسری طرف کاہنہ کے علاقے سے پکڑے جانے والے بھارتی جاسوسی افضال احمد کیخلاف تھانہ کاہنہ میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

مزید : صفحہ اول