فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں 45منٹ تاخیر سے پہنچیں

فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں 45منٹ تاخیر سے پہنچیں

لاہور ( وقائع نگار) سبزہ زار میں مکان میں آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں 45منٹ کی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچیں جس کی وجہ سے معصوم جانوں کو بچایا نہ جا سکا۔اہل علاقہ کے مطابق حسن ٹاؤن میں ہونے والی آتشزدگی اور سلنڈر دھماکہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر 45منٹ کی تاخیر سے پہنچیں جبکہ بچوں کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو جلتے ہوئے کمرے سے باہر نکالا ۔اور انہیں جناح ہسپتال میں منتقل کیا۔

مزید : صفحہ اول