ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دیدی

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دیدی

لاہور(وقائع نگار) سبزہ زار کے علاقہ میں ہنستے بستے خاندان پر قیامت صغری برپا ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام حرکت میں آ گئے اور واقعہ کی تفتیش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کو سبزہ زار کے علاقہ میں ہونے والی آتشزدگی اور بعد ازاں سلنڈر دھماکہ میں 4معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے افسران ،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر زشرف اور سی سی پی او لاہور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے واقع کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔

مزید : صفحہ اول