حادثات میں ہلاک 70افراد ایدھی ایمبولینسوں میں مختلف جگہ منتقل کئے گئے

حادثات میں ہلاک 70افراد ایدھی ایمبولینسوں میں مختلف جگہ منتقل کئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے 70افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والے 165افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیاجبکہ5223 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور1322میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔25لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والے218افراد میں سے 75کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ ۔اید ھی فری ڈسپنسری کے تحت9765مریضوں کوطبی امداد یاادویات فراہم کی گئیں۔ایدھی فری لنگر کے تحت 11523افراد کو ایک وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔ ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔

مزید : علاقائی