فیکٹر ی ایریا ، 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی کی ہلاکت پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر خورانی کی تصدیق

فیکٹر ی ایریا ، 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی کی ہلاکت پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر ...

 لا ہور (خبر نگا ر ) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی 24سالہ اکاؤنٹنٹ کی پو سٹ ما رٹم ر پو رٹ میں زہرخورانی کی تصد یق ہو گئی ۔ ور ثا دو ملزما ن کی عد م گرفتا ر ی پر ڈ ی آ ئی جی انو یسٹی گیشن آ فس پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق فاروق کالونی والٹن روڈ کا رہائشی 24سالہ وقاص احمد ایک پرائیویٹ کمپنی میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کرتا تھا اس نے گارمنٹس کا بھی کاروبار بھی شروع کر رکھا تھا۔وقوعہ کے روز رات کو ڈیوٹی سے واپس آیا اور دوستوں کے ہمراہ پان کھانے کیلئے نکلا ۔ پان کھانے کے بعد دکان کے سامنے ایک کرسی پر اکیلے بیٹھ کر کسی دوست کو پہلے ٹیلی فون اور بعد میں ایس ایم ایس کیا تھا کہ اس کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس پرپان شاپ کے مالک آصف حبیب اور دیگر دوستوں نعیم وغیرہ نے اسے اٹھا کر جنرل ہسپتال پہنچایا۔ ہسپتال پہنچنے کے دوران نوجوان وقاص احمد نے ریسکیو کی گاڑی میں ریسکیو ٹیم اور ہسپتال کے عملہ کو بتایا کہ اسے کسی نے زہر دیا ہے ، ہسپتال میں چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعدوہ دم توڑ گیا۔پو لیسٍ نے نو جو ان کی نعش پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا ء کے حوالے کردی جسے بعدزا ں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا وقاص کے ور ثا ء کا کہنا تھا کہ اس کے دوستوں نے زہر دیکر ہلاک کیا ہے ۔ پو سٹ ما رٹم ر پو رٹ میں بھی زہر خورانی کی تصد یق ہو چکی ہے۔پو لیس نے آ صف اور حبیب کو حرا ست میں لے لیا تھا جن جو ضما نت پر ر ہا ہیں جبکہ نعیم اور ایک اور نا معلوم ملزم کو پو لیس گرفتا ر نہیں کر ر ہی ۔ اس حوالے سے تفتیشی افسرکا کہنا ہے کہ مر کزی ملزموں کو گرفتا ر کر لیا تھا جو عدا لت سے ضمانت پر ر ہا ہیں جبکہ دو کے لئے ٹیم تشکیل دی ہے جو جلد گرفتا ر ہو جائیں گے ۔

مزید : علاقائی