کاہنہ مخالفین نے فائرنگ کرکے 25 سالہ نوجوانوں کو قتل کر دیا ،ملزم فرار

کاہنہ مخالفین نے فائرنگ کرکے 25 سالہ نوجوانوں کو قتل کر دیا ،ملزم فرار

لاہور(وقائع نگار) کاہنہ کے علاقہ میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 25سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقامی رہائشی 25سالہ شہزاد ولد عبد الرشید گھر سے کسی کام کے لیے نکلا جہاں گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے جبکہ شہزاد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش دیرینہ دشمنی اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل سمیت ہر پہلو کو مد نظر رکھ کر کی جا ئے گی۔

مزید : علاقائی