لازمی سروس ایکٹ کے ملازمین پر اطلاق کیخلاف درخواست دائر

لازمی سروس ایکٹ کے ملازمین پر اطلاق کیخلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لازمی سروس ایکٹ 1952ء کا پی آئی اے ملازمین پر اطلاق لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ اشتیاق احمد چودھری ا یڈ و کیٹ نے لازمی سروس ایکٹ 1952ء کے خلاف درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ آئین شہریوں کوپرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔ پی آئی اے ملازمین بھی اپنے مطالبات کے لئے پرامن احتجاج کررہے ہیں۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ اس ایکٹ کے سیکشن 3کا اطلاق صرف اسی صورت کیا جاسکتا ہے جب ملکی سلامتی کو خطرہ ہو۔ اطلاق کو آئین سے متصادم قراردیتے ہوئے کالعدم کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -