توہین عدالت کی درخواست پرمشتاق سکھیرا ، انوررشید سے جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پرمشتاق سکھیرا ، انوررشید سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پولیس مشتاق احمد سکھیرا ، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب انوررشید سمیت دیگر افسران سے توہین عدالت کی درخواست پر 9 فروری کو جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس محمد انوارالحق نے مکھن پورہ لاہور کی رہائشی خاتون نادیہ رحمن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ اس کی موکلہ کے خاوند نورمحمدنے رحیم یارخان کے علاقہ کوٹ سمابہ میں شہزادنامی شہری کے پاس 100تولہ سونا امانتاً رکھ کر20 لاکھ روپے لئے جس میں سے 19لاکھ روپے اداکردیئے۔درخواست گزار کے مطابق ایک لاکھ روپے کی ادائیگی کے لئے جب وہاں گئے توایس ایچ اوسیدان شریف نے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کے ساتھ اسے غواکرلیا اور20اکتوبر2015ء کو15لاکھ تاوان لے کرچھوڑدیا۔ہائیکورٹ نے 23 دسمبر2015ء کوآئی جی اورڈی جی اینٹی کرپشن کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کاحکم دیا۔ عدالتی حکم کے باوجودکوئی کارروائی نہیں کی گئی جوتوہین عدالت کے ذمرے میں آتاہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوہدایت کی کہ وہ ان افسران سے ہدایات لے کرجواب داخل کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -