اوگرا سے تیل کی قیمتیں مقرر کرنے کے حوالے سے ریکارڈطلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کمی کے لئے دائر درخواست پر اوگرا سے قیمتیں مقرر کرنے کے حوالے سے ریکارڈطلب کرلیا ہے۔جسٹس مامون رشید شیخ نے جسٹس پارٹی کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی توکی ہے لیکن یہ کمی عالمی منڈی کے مطابق نہیں کی گئی۔ حکومت نے قیمتوں میں صرف پانچ روپے کمی کی ہے ،انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں پیڑول کی قیمت زیادہ سے زیادہ 30 روپے مقرر کی جائے تاکہ فائدہ عام شہری کو بھی ملے۔