پی آئی اے کے ملازمین کی ہلاکت ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مذمت

پی آئی اے کے ملازمین کی ہلاکت ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مذمت

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پی آئی اے کے ملازمین کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اس معاملہ کی انکوائری کے لئے کمشن تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔سپریم کورٹ بار کے صدر سید علی ظفر کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے پی آئی اے ملازمین کی کراچی میں ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا اور اس سانحہ کی شدید مذمت کی۔ سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کو مثبت کردار سرانجام دیتے ہوئے جلد از جلد حل کرے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت فوری طور پر اس واقعہ کی شفاف تحقیق کرائے جس کے لئے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے اور اس سانحہ کے اصل ذمے داران کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچائے۔

مزید : صفحہ آخر