ڈی جی ہیلتھ مختار حسین کی تقرری کیخلاف درخواست چیف سیکرٹری،صوبائی سیکرٹری صحت کو نوٹس

ڈی جی ہیلتھ مختار حسین کی تقرری کیخلاف درخواست چیف سیکرٹری،صوبائی سیکرٹری ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ڈی جی ہیلتھ پنجاب کی تقرری کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبائی سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری کر دیئے۔مسٹرجسٹس شاہد وحید نے شہری منظور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ ڈی جی ہیلتھ مختار حسین کو قواعد و ضوابط کے برعکس اورسینئر ڈاکٹرز کو نظرانداز کرکے ڈی جی ہیلتھ لگایا گیا ہے۔ درخواست میں یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ گریڈ 19کے افسر کو گریڈ 20 کی اسامی پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔ مزید سماعت 22مارچ کو ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر