غازی علم الدین شہید اور بھگت سنگھ کے مقدمات ری اوپن کرانے کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ڈویژن بینچ غازی علم الدین شہید اور بھگت سنگھ کے مقدمات ری اوپن کرانے کے لئے دائر درخواست پر فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی۔درخواست گزارامتیاز رشید کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انگریز دور حکومت میں غازی علم الدین شہید کی اپیل کی سماعت دو رکنی بنچ نے کی جو کہ اس کا اختیار نہیں رکھتا تھا۔