مقامی حکومتوں کی تشکیل میں خفیہ رائے شماری کیخلاف درخواستوں پرفریقین کے وکلاء بحث کے لئے طلب

مقامی حکومتوں کی تشکیل میں خفیہ رائے شماری کیخلاف درخواستوں پرفریقین کے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ میں تحریک انصاف، پیپلزپارٹی،مسلم لیگ (ق)،عوامی تحریک سمیت دیگرکی جانب سے مقامی حکومتوں کی تشکیل کے لئے خفیہ رائے شماری ختم کرنے اورمخصوص نشستوں میں اضافہ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت۔عدالت نے فوری طور پر حکم امتناعی جا ری کرنے کی استدعا مسترد کردی تاہم عبوری حکم امتناعی کی درخواستوں پر فریقین کے وکلاء کو 9فروری کوبحث کے لئے طلب کرلیاہے۔جسٹس شاہدوحیدنے تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق)، پاکستان عوامی تحریک سمیت 7مختلف درخواستوں پرسماعت کی۔

مزید : صفحہ آخر