طالب علم زین قتل کیس کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شمالی صدر کو شوکازنوٹس

طالب علم زین قتل کیس کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شمالی صدر کو ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے طالب علم زین قتل کیس کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شمالی صدر کو شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے16فروری کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خصوصی عدالت نے کلاشنکوف برآمد کرنے والے اور گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے والے اہلکاروں کی شہادت قلمبند نہیں کی،عدالت عالیہ کو بتایا گیا کہ طلبی کے باوجود متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او ریکارڈ سمیت پیش نہیں ہوئے۔

مزید : صفحہ آخر