سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پرسماعت

سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پرسماعت

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی دوالگ الگ درخواستوں پر سیکرٹری صحت نجم علی شاہ کو 29 فروری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاگیا۔جسٹس عائشہ اے ملک اورجسٹس عابد عزیز شیخ کی عدالتوں میں سیکرٹری صحت نجم علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔ یہ درخواستیں سعدیہ ریاست اور ماریہ ریاست کی جانب سے دائر کی گئی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیاکہ ڈی جی نرسنگ کی جانب سے درخواست گزاروں کی ایف ایس سی کی اسناد کو جعلی قراردے کر انہیں سکول سے فارغ کردیاگیا۔موقف سنے بغیر ان کو سکول کو نکالنا خلاف آئین ہے۔ سیکرٹری صحت کو درخواست گزاروں کو سن کر 15روز میں فیصلہ کرنے کاحکم دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری صحت نے درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ نہیں کیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

نرسنگ سکول

مزید : صفحہ آخر