اردو ادب کے عالمی شہرت یافتہ افسانہ ،ناول نگار انتظار حسین سپردخاک

اردو ادب کے عالمی شہرت یافتہ افسانہ ،ناول نگار انتظار حسین سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ادبی رپورٹر،فلم رپورٹر) اردو ادب کے عالمی شہرت یافتہ افسانہ ،ناول نگار اور عظیم قصہ گو انتظار حسین کی نماز جنازہ گزشتہ روز قومی مرکز خواجگان شادمان میں ادا کی گئی جس میں ملک بھر کے ادیبوں، دانشوروں، شاعر و صحافیوں اور فنکاروں نے شرکت کی۔مرحوم کو فردوسیہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔یاد رہے کہ انتظار حسین گزشتہ روز نمونیہ کے باعث مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ان کی نماز جنازہ میں جن معروف شخصیات نے شرکت کی ان میں چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی،خورشید رضوی ،مشکور حسین یاد،قاسم بھگیو،ناصر بشیر،ناصر زیدی،ظفر محمود،ظفر اقبال،ناصر نقوی،مستنصر حسین تارڑ،کشور ناہید،کیپٹن(ر)عطاء محمد خان،جی ایم پی ٹی وی لاہور مرکز بشارت احمد خان،علی جاوید نقوی،اصغر ندیم سید،پیر علی مبارک،رفیع الدین ہاشمی،مظہر سلیم مجوکہ،حسن عسکری کاظمی،فاطمہ حسن ،ظفر علی راجہ،نیئر علی دادا،ناصر رضوی،علی رضا،اعتبار ساجد،مشتاق صوفی،ڈاکٹر غافر شہزاد،اجمل نیازی،نیلم احمد بشیر،ڈاکٹر عمرانہ مشتاق،امجد طفیل اور دیگر شامل ہیں۔انتظار حسین کی رسم قل آج ڈیڑھ بجے دوپہرقومی مرکز خواجگان شادمان میں ادا کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -